6ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سنہری با ب ہے، سیف الملوک کھوکھر

   6ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سنہری با ب ہے، سیف الملوک کھوکھر

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک سیف الملو ک کھو کھر،یو تھ ونگ لاہور صدر فیصل ایو ب کھو کھر نے کہا ہے کہ  6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی تاریخ کا سنہرا با ب ہے اور ہمیں پاک دھرتی کے عظیم سپوتوں پر فخر ہے ہم قوم کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے دفاع وطن کی خاطر بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں۔چھ ستمبر کے مو قع پر جا ری کئے گے اپنے بیا ن میں  انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے جذبے سے ان بہا در سپو توں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔  انہو ں نے کہا کہ دشمن یا د رکھے کی ہمیں اپنے ملک کی حفا طت کر نا آتی ہے اور ہما رے ملک کا بچہ بچہ اپنے ملک کی حفا طت کے لئے پا ک فوج کے شا نہ بشا نہ کھڑا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -