وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، خورشید احمد

    وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، خورشید احمد

  

لاہور(خبرنگار)آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے زیراہتمام بختیار لیبرہال میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور راہنماء خورشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے محنت کش 6 ستمبر یوم شہداء کے موقع پر دفاع پاکستان کے لئے مثالی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھرپورعہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی تعمیر وترقی کی جدوجہد کو کامیاب کرنے میں کوئی کسر ایفاء نہیں رکھیں گے۔اس موقع پر کنفیڈریشن اور دیگر نمائندگان بمعہ اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خوشی محمدکھوکھر، اْسامہ طارق، چوہدری محمد انور،نیاز خان،نوشیر خان، صلاح الدین ایوبی، چوہدری فیاض،حسن منیربھٹی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے ستمبر 1965ء کے شہیدوں کی قبروں اور یادگاروں پر اْن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میجرعزیزبھٹی شہید کی قبر پر جاکر اْن کے لئے جنت میں اعلٰی درجات کے لئے دعا کی اور پھول چڑھائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -