قادیانی امت مسلمہ اور آئین پاکستان کے غدر ہیں،ذکراللہ مجاہد

قادیانی امت مسلمہ اور آئین پاکستان کے غدر ہیں،ذکراللہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان قوم ختم نبوت ؐ جیسے بنیادی عقیدے کے اندر کسی دروبدل کی اجازت نہیں دے گی۔ قادیانیت نواز لابی یہ جان لے عقیدہ ختم نبوتؐ کے لیے ہر مسلمان اپنی جان بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ موجود ہ حکمران عالمی دباؤ پر قادیانیوں کے تحفظ سے باز آئیں۔ قادیانی امت مسلمہ اور آئین پاکستان کے غدر ہیں۔

 ان خیالات کا اظہا رانہوں ’یومِ تحفظ ختمِ نبوت‘کے حوالے سے شہر بھر میں ہونے والی مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان کے آئین میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی شقوں کا پورا تحفظ کریں گے اور پوری پاکستانی قوم عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ امیر لاہور نے ختم نبوتﷺ تقاریب میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چپکے چپکے قادیانیو ں کو نوازنے والی حرکتوں سے باز رہیں اور ملک کے قلیدی عہدوں پر کسی صورت پر بھی قادیانیوں کو تعینات نہ کیا جائے۔ ملک کے اہم اور اساس اداروں میں قادنیوں کے  اثرو سروخ پرمکمل پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات دوٹوک اور واضح ہے کہ قادیانی نہ صرف بنی مہربان ﷺ کے ختم نبو ت کے دشمن ہیں بلکہ 

آئین پاکستان کے بھی کھلے دشمن ہیں۔ ملک کے آئین کو نہ ماننے قادیانی کسی ہمدری یا ریایت کے مستحق نہیں ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -