لیسکو افسران کیلئے ٹائم اینڈ سٹریس مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

    لیسکو افسران کیلئے ٹائم اینڈ سٹریس مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

  

لاہور(خبرنگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 35افسران کے لیئے ٹائم اینڈ سٹریس مینجمنٹ کی ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی منیجر ٹریننگ اختر حسین بھٹی نے شرکت کی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقد کیئے گئے اس ایک روزہ ٹریننگ کورس کا مقصدجونئیر اور مڈل مینجمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران میں روزمرہ اور انتہائی مشکل حالات کے دوران اپنے کام پر عبور، اوور لوڈ یا ذیادہ سے ذیادہ کام کے انتظام سے متعلق آگاہ کرنا تھا تاکہ افسران اس حوالے سے بتائی گئی تکنیک کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنے بلکہ اپنے ادارے کے لئے بھی ایک فعال کردار ادا کرسکیں۔آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

اس خصوصی ٹریننگ کے لئے عصمت بتول کو بطور ٹریننر مدعو کیا گیا۔ڈپٹی منیجر ٹریننگ اختر حسین بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لیسکو افسران اور ملازمین کے لئے اس طرح کی ٹریننگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس ٹریننگ کے لئے ڈپٹی منیجر محمد فیصل اشرف، لیاقت حسین، عبدالخلیل،سائرس اعظم،محمد وسیم اقبال،عرفان غفور،آصف مجید،رانا عابد دلشاد،محمد جمال،ملک بلال،آصف جاوید خالد،آفتاب حسین بٹ، تفضیلہ منظور،قمر الزمان،ضیاء محی الدین،اسسٹنٹ منیجر وحید ظفر، محمد فاروق، صدف زاہد،آصف علی،عبدالرحمان،حسن احمد،آکاش گل،دستار علی،محمد ابراہیم بھٹی، کاشف ریھان علی کھوسہ،سید جہان زیب شاہ،مریم خان،سلمان ظفر،زبیر شاہد، راجیش کمار، محمد حسن قیوم خان، سلیمان اکرام، محمد ملک بھٹی، صاہیم یعقوب اور خواجہ عبدالمنان نے شرکت کی اور آخر میں ٹریننگ کے شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -