پی ڈی ایم مفاد پرستوں ٹولہ،شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ایک بکھرا ہوا ٹولہ ہے جو عوام کے درد نہیں اپنے ذاتی دکھڑے سنانے کے لیے اکٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن (ن) لیگ کے دو بیانیوں کے بیچ میں گھرے ہوئے ہیں۔
ان کے پاس شہباز شریف آتے ہیں تو کوئی کہانی سناتے ہیں اور مریم نواز آتی ہیں تو ان کا کچھ اور بیانیہ ہے پیپلز پارٹی نے ان کے ساتھ ہاتھ کر دیا ہے اب مولانا کو سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس طرف جائیں یہ جلسے اور ریلیاں وہ محض اپنی ساکھ بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔