جائیداد کی خریدوفروخت سے متعلق ایپلی کیشن قابل تحسین ہے، کاشف شہزاد

جائیداد کی خریدوفروخت سے متعلق ایپلی کیشن قابل تحسین ہے، کاشف شہزاد

  

چوہنگ (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی 27 ویں شرط پوری کرنے کے لیے جائیداد کی خریدوفروخت سے متعلق قواعد و ضوابط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب تمام اسٹیٹ ایجنٹس اور پراپرٹی ڈیلرز جائیداد کی خریدوفروخت کی تمام تفصیلات ایف بی آر کو جمع کروایا کریں گے۔حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جائیداد کی خریدوفروخت صرف ایف بی آر میں رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے ادائیگی نقد کے بجائے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے لازمی قرار دی جا رہی ہے۔پراپرٹی ڈیلر ایف بی آر کی متعارف کردہ ایپلی کیشن کے ذریعے جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے آنے والے کی اقوام متحدہ کی جاری کردہ فہرست سے چیکنگ کیا کریں گے۔ 

ان باتوں کا اظہار چودھری کاشف شہزاد نائب صدر آل لاہور ریلٹرز ایسویسی ایشن نے پریس کلب چوہنگ کے عہدیداران سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی خریدوفروخت کی روک تھام ہوگی اور پراپرٹی ڈیلرز حکومتی احکامات کی روشنی میں کام کریں گے جس سے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے قوانین پر عمل ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -