مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار، سڑکیں سکڑ کر گئیں 

  مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار، سڑکیں سکڑ کر گئیں 

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) مانگامنڈی شہر میں پولیس اور انفورسمنٹ انسپکٹر کی پشت پناہی پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار، فروٹ فروشوں نے سڑک پر قبضے جما کر سڑکیں تنگ کر دیں۔ پیدل چلنے اور سکول آنے جانے والے طلبہ کو سخت پریشانی کاسامنا ہے۔ ایمبولینس کو بھی کئی گھنٹے راستہ نہیں ملتا، کئی دفعہ مریض راستے میں جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ہسپتال روڈ سکڑ کر 60 فٹ کی بجائے 15 فٹ،ملتان روڈ 30 فٹ اور رائیونڈ روڈ 50 فٹ کی بجانے 15 رہ چکی ہے۔ اس کے علاوہ پھل فروٹ اور مختلف سودا سلف فروخت کرنے والوں نے مبینہ طور پر فری سودا اور مبینہ طور پر بھتہ وصول کر کے سڑک پر قبضہ کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ انفورسمنٹ انسپکٹر رانا عابد نے رابطہ کرنے پرکہا کہ تجاوزات کرنے والوں کے چالان کرتے ہیں، بھتہ وصول نہیں کرتے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بارے کچھ نہیں کر سکتا، ڈی ایم او ار صداقت ملک  نے کہا کہ بہت جلد ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے فوری ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -