صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی میں یوم جشن آزادی کی شاندار تقریب

صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی میں یوم جشن آزادی کی شاندار تقریب

  

 لاہور(فلم رپورٹر)صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی میں یوم جشن آزادی بھرپور انداز سے منایا گیا  اس  موقع پر کیک کاٹا گیا اور صوفی تبسم کے لکھے گئے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے  اس موقع پر صوفی تبسم اکیڈمی  کے  ڈائریکٹر آغا شاہد نے  پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے احترام کے باعث تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں صوفی تبسم اکیڈمی کے سٹوڈنٹس اور ادبی حلقوں سے وابستہ افراد نے بھرپو ر شرکت کی اور یوم پاکستان کی اس تقریب کے حوالے سے ملی نغمہ پیش کئے اس موقع پر صوفی تبسم  کی چیئرپرسن فوزیہ تبسم نے کہا کہ پاکستان کا قیام ہم سب کے لئے باعث خوشی ہے اور ہم سب کو مل جل کر اپنے پیارے وطن کی ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے صوفی تبسم کو پاکستان سے بہت محبت تھی اور انہوں نے ہمیشہ ملکی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے اور پاکستان کے لئے ان کے لکھے گیتوں نے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی اس دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کے لئے اپنے فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے اس موقع پر اداکار محسن گیلانی، گلوکارہ زرقا، عادل لاہوری، عبداللہ، حفظہ طاہر،حفیفہ شیخ، علی شان، شاہد احمد جاوید، سعدی خان و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -