6ستمبر کے شہدا، غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،شیخ عبدالمتین

  6ستمبر کے شہدا، غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،شیخ عبدالمتین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) جنرل سیکرٹری آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی شیخ عبدالمتین نے یوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کے غیور شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک سرزمین کی طرف بڑھنے والے ناپاک قدموں کا راستہ پاکستان کے غیور عوام نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر روکا۔دشمن کی پاکستان کے استحکام اور سالمیت کو سبوتاژ کرنے کی سازش اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ 

پاک فوج کی بروقت اور جوابی کارروائی سے دشمن کو ساز و سامان اور اسلحہ گاڑیاں ٹینک چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ پاک فوج نے ملک دشمن عناصر کی پاکستان کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کرتے ہوئے ناکام  بنایا ہے۔ ہزاروں جوانوں کی قربانیوں اور کئی افسران کے خون سے ملک میں امن ہے۔ پاکستان کے اندرونی اور  بیرونی دشمن یاد رکھیں پاکستان کے غیور عوام اپنے وطن کے دفاع کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں  کریں گے۔ مسلح افواج کی ملکی سلامتی کیلئے مثبت اور تعمیری کاوشوں اور مثالی کردار کے پیچھے عوام کی مکمل حمایت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -