ایس او پیزکی خلاف ورزی، 11ریسٹورنٹس و ہوٹل، 32دکانیں سیل، 3افراد گرفتار

ایس او پیزکی خلاف ورزی، 11ریسٹورنٹس و ہوٹل، 32دکانیں سیل، 3افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز میرج ہالز، ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز اور مارکیٹس کے حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 21 میرج ہالز، مارکیز کو چیک کیا گیا ہے اور 63 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو چیک کیا اور 11 کو سیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 137 شاپنگ مالز اور مارکیٹس کی چیکنگ کی گئی ہے اور 32 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ 3 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 53 پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا ہے اور 11 گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی گئیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔