شہر میں مختلف مقامات سے 3 ڈینگی لاروے برآمد، سپرے کروا دیا گیا

      شہر میں مختلف مقامات سے 3 ڈینگی لاروے برآمد، سپرے کروا دیا گیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ای بلاک فیز 6 ڈی ایچ اے کا دورہ کیا اور ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈینگی لاروا کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یو سی 94 میں ٹیم نمبر 2 اور 4 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور روف ٹاپس کو چیک کیا، 2 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے مکمل کروا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تہنیت بخاری نے یو سی 36 مدینہ کالونی میں ٹیم نمبر 2 کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا اور روم کولر سے ایک ڈینگی لاروا برآمد،ہونے پر ڈینگی سپرے کروا دیا۔ مجموعی طور پر 3 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے جن کو فوری تلف کروا دیا گیا ہے۔ 

افسران ڈینگی مہم کے حوالے سے متحرک ہیں اور فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈینگی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورے کئے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -