ریلوے اسٹیشنوں کو ویکسی نیشن زون بنانے کا فیصلہ

ریلوے اسٹیشنوں کو ویکسی نیشن زون بنانے کا فیصلہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیف کمرشل منیجر پسنجر روبینہ ناصر نے این سی او سی کی تازہ ترین ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈویژنل کمرشل آفیسر کو مراسلہ جاری کیاہے جس میں تمام ریلوے اسٹیشنوں کو ویکسینیشن زون بنانے کا کہا گیاہے اور ان پر انتظامی اقدامات لیتے ہوئے تمام ریلوے مینجمنٹ اور رننگ سٹاف کو باقاعدہ ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز، ٹرین سٹاف، مسافر جو ٹرینوں سے سفر کرتے ہیں پاکستان ریلوے این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں ایکشن لیتے ہوئے جوائنٹ مانیٹرنگ ٹیمز کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔15 ستمبر 2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم سنگل ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز ٹرین سٹاف اور اسٹیشن حدود عملہ کو لگوانا ضروری ہوگا۔17 سال تک افراد کی ویکسینیشن کی چیکنگ کا عمل یکم اکتوبر کے بعدسے ہوگا۔پا کستان ریلوے نے این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں ریلوے اسٹیشنوں کی حدود میں پوسٹرز اور بینزز مسافروں کی آگاہی کے لیے آویزاں کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -