یتیم بچوں کی کفالت کیلئے آغوش الخدمت چترال کا افتتاح 

  یتیم بچوں کی کفالت کیلئے آغوش الخدمت چترال کا افتتاح 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت 100 یتیم بچوں کے اقامتی ادارہ آغوش الخدمت چترال کا افتتاح کر دیا گیا۔اس حوالے سے چترال میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقادکیا گیا۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور، ممبر قومی اسلامی عبدالاکبر چترالی، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے آغوش سنٹر کا افتتاح کیا۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص، سابق ضلع ناظم سید مغفرت شاہ، ضلعی صدر نوید احمد بیگ سمیت  معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں معزز مہمانان نے آغوش میں داخل ہونے والے بچوں کااستقبال کیا اور گل پاشی کی۔محمد عبدالشکور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آغوش چترال میں 100یتیم بچوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

اس وقت آغوش سنٹرزاٹک،شیخوپورہ،اسلام آباد(طالبات)،راولپنڈی،مری،راولاکوٹ،باغ،پشاور،لوئردیر،ڈیرہ اسماعیل خان،مانسہرہ،کوہاٹ، گوجرانوالہ اور ترکی میں قائم ہیں۔مہمانوں نے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور الخدمت کی یتیم بچوں کے لئے کی جاری کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -