رہنما پیپلز پارٹی روبینہ سہیل بٹ کی کھلی کچہری، کارکنوں کے مسائل سنے

  رہنما پیپلز پارٹی روبینہ سہیل بٹ کی کھلی کچہری، کارکنوں کے مسائل سنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی رہنما و ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے گزشتہ روز بھی حسب معمول پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیئے ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری کا انعقاد پارٹی کے کنٹونمنٹ بورڈ سے امیدوار جہانگیر سلکھن کھوکھر نے اپنی رہایش گاہ بھٹہ چوک ایر پورٹ پر کیا۔جس میں پارٹی کے رہنما شیخ انعام احسان،سنیل شہزاد،عامر بٹ،ملک مبشر،سدرہ شہزادی،مافیا اسلم اور حسن رضا بخاری سمیت پارٹی کے دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر روبینہ سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،مرکزی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور،شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی اور لاہور کی صدر نرگس خان کی ہدائت پر پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کروانے کی غرض سے ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کرکے پارٹی کی لاہور میں حکومت نہ ہونے کے باوجود عوامی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے زاتی تعلقات اور وسائل استعمال کرکے ا ن کے مسائل حل کروانے کے لیئے کوشاں ہیں۔
 اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے لیے روز گار کا بندوبست کیا جاے جس پر روبینہ سہیل بٹ نے ان سے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو حکومت ملی تو کوئی بھی بے روزگار نہیں رہے گاہم نے ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا انعقاد ہی اس لیے کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوام کے مسایل کو حل کیا جاے اس حلقہ میں کئی بار دوسری سیاسی جماعتوں کو موقع ملا مگر انہوں نے عوام کے مسایل حل نہیں کیے۔روبینہ سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ عوام کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی کے امیدوار جہانگیر کھوکھر کو ووٹ دیں وہ جیت کر پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوامی مسایل حل کریں گے۔