صنعتی اداروں کے ملازمین کو 30 ستمبر تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت

  صنعتی اداروں کے ملازمین کو 30 ستمبر تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) کورونا کی چوتھی لہر میں شدت آنے کے بعد صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے کرونا ویکسی نیشن کے بغیر ورکرز کے صنعتی اداروں میں کام پر پابندی کے حوالے سے سیکرٹری محنت کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ 30 ستمبر کے بعد فیکٹری، کارخانوں اور صنعتی اداروں میں کرونا ویکسی نیشن کے بغیر کام کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ہر شہری کی ویکسی نیشن کی ہدایات کی گئی ہیں۔ صنعتی اداروں کے مالکان اپنے ملازمین کی کرونا ویکسی نیشن کروائیں۔
محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کا وزٹ کریں گے اور ویکسی نیشن نہ کروانے والے ورکرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 انہوں نے افسران کو کاروباری اداروں میں کرونا ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔