کنٹونمنٹ انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 3ارکان اسمبلی کو نوٹس 

 کنٹونمنٹ انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 3ارکان اسمبلی کو ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 3اراکین اسمبلی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز مل گئے۔الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ انتخابات کراچی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لے لیا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 3اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے اور ان سے 2روز میں جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی بحری وزیر علی زیدی، اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم اور بلال غفاز نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی۔الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے 2 امیدواروں کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

 کنٹونمنٹ انتخابات

  

مزید :

صفحہ اول -