افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا

     افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی دعوت پر افغانستان کے مسئلے پر افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراخارجہ کا ورچوئل طریقے پر اجلاس  آج 8 ستمبر2021  بروز بدھ کو منعقد ہوگا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شریک ہوں گے۔ اجلاس افغانستان میں وقوع پزیر صورتحال سے جنم لینے والی مشکلات کے حل اور علاقائی استحکام و خوش حالی کو یقینی بنانے کے لئے پیدا ہونے والے امکانات کو عملی شکل دینے سے متعلق جائزہ لے گا۔اجلاس سے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو یہ موقع فراہم ہوگا کہ وہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے مشترکہ مقصد کے لئے مل کر کام کریں جو مضبوطی معاشی روابط کی استواری اور جوڑنے کے ایجنڈے کو عملی شکل دینے کے لئے ناگزیر ہے۔ اجلاس 5 ستمبر2021 کو خصوصی نمائندوں / ایلچیوں کی سطح پر ہونے والی گفتگو کو آگے بڑھائے گا۔ افغانستان کے استحکام میں افغانستان کے ہمسایوں کا کلیدی مفاد ہے ایک پرامن، مستحکم، متحد، خود مختار اور خوش حال افغانستان خطے میں تجارتی راہداری، عوامی رابطوں اور سلامتی میں بڑا حصہ ڈالے گا۔ 

 وزرا خارجہ

مزید :

صفحہ اول -