لاہور کے متعدد تھانوں میں   نئے ایس ایچ اوز تعینات

   لاہور کے متعدد تھانوں میں   نئے ایس ایچ اوز تعینات

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چودھری نے کمیٹی کی سفارشات پر لاہور کے متعدد تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔ پولیس لائنز سے 18 افسران کو ایس ایچ او تعینات جبکہ06 ایس ایچ اوز کی مقامِ تعیناتی میں ردوبدل کیا گیا۔پولیس لائنز سے انسپکٹر شرجیل ضیاء ایس ایچ او اسلامپورہ، انسپکٹرمحمد حسیب ایس ایچ او شاہدرہ،سب انسپکٹر محمد اشفاق احمدایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن،انسپکٹر چو دھر ی  مقصود علی گجر ایس ایچ او شادباغ،انسپکٹر خالد محمود ایس ایچ او شفیق آباد،انسپکٹر سید حسین حیدر ایس ایچ او کاہنہ،سب انسپکٹر دیس محمد ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت،انسپکٹر راشد امین بٹ ایس ایچ او چوہنگ، سب انسپکٹر عمران قمر ایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن، انسپکٹر محمد یوسف بٹ ایس ایچ او گلشن راوی، سب انسپکٹر محمد ندیم خالد ایڈیشنل ایس ایچ او گلشن اقبال،سب انسپکٹر عامر شہزاد ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن،سب انسپکٹر عمران یوسف ایڈیشنل ایس ایچ او مانگا منڈی، انسپکٹر رضا ذاکر ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن،سب انسپکٹر محمد افضل سندھو ایڈیشنل ایس ایچ او گجرپورہ،سب انسپکٹر تنویر احمد ایڈیشنل ایس ایچ او نولکھا، سب انسپکٹر عامر سہیل ایڈیشنل ایس ایچ او داتا درباراور انسپکٹر زاہد حسین کو ایس ایچ او گوالمنڈی تعینات کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی مقامِ تعیناتی میں ردوبدل کیاایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ سب انسپکٹر ناصر حمید ایڈیشنل ایس ایچ او ہربنس پورہ، سب انسپکٹر محمد شاہد حسین ہربنس پورہ سے ایڈیشنل ایس ایچ او مناواں، انسپکٹر خدا بخش تھانہ چوہنگ سے ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن، انسپکٹر مجاہد حسین مانگا منڈی سے ایس ایچ او لٹن روڈ،سب انسپکٹر مستنیر احمد تھانہ سندر سے ایڈیشنل ایس ایچ او ٹاؤن شپ اورسب انسپکٹر محمد اکمل خالدکو تھانہ ٹاؤن شپ سے ایڈیشنل ایس ایچ او سندر تعینات کیا گیا 15 ایس ایچ اوز کو پولیس لائنزرپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ایس ایچ او اسلامپورہ انسپکٹر ساجد نذیر،ایڈیشنل ایس ایچ او مناواں محمد سلیم شوکت، ایڈیشنل ایس ایچ اوشاہدرہ ٹاؤن محمد صدیق،ایڈیشنل ایس ایچ او شادباغ محمد قاسم،ایڈیشنل ایس ایچ اوشفیق آباد محمد اشرف،ایس ایچ او تھانہ کاہنہ انسپکٹر فاروق افتخار،ایس ایچ او اقبال ٹاؤن انسپکٹر محمد آصف عطاء،ایڈیشنل ایس ایچ او گلشن راوی سب انسپکٹر عدیل انجم،ایڈیشنل ایس ایچ اوگلشن اقبال اصغر علی،ایڈیشنل ایس ایچ اوگرین ٹاؤن صغیر احمد،ایڈیشنل ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن سب انسپکٹر محمد عالم،ایس ایچ او گجر پورہ انسپکٹر انجم توقیر،ایس ایچ اونولکھا سید تیمور حسین،ایس ایچ او تھانہ داتا دربار انسپکٹر محمد اکرام خاں اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈ ی انسپکٹر محمد اکمل پولیس لائنز تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

تبادلے

مزید :

صفحہ اول -