افغانستان میں امن کے  خواہشمند ہیں، شیخ رشید احمد

  افغانستان میں امن کے  خواہشمند ہیں، شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خواہشمند ہیں، افغانستان سے یورپی شہریوں سمیت افغانیوں کے انخلاء  میں بھر پور کام کر رہے ہیں،پاکستان انسانی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں اداکررہا ہے۔  تفصیلات کے مطابق   وزیر داخلہ    شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں  نے  ملاقات  کی ہے۔ وزیر داخلہ سے جرمن کے سفیر برن ہارڈ اور ہالینڈ کے سفیر ولم واؤٹر پلامپ کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی  گئی۔ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ سفیروں کی جانب سے  افغانستان سے غیر ملکیوں بالخصوص یورپی باشندوں کے انخلاء  میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف  کی گئی۔ ہالینڈ اور جرمنی کے شہریوں اور ان سے متعلقہ اداروں کے افغان عملے کے بروقت انخلاء  پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر   وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ  افغانستان میں پائیدارامن خطے کی ترقی اور دنیا کے امن کے لئے ناگزیر ہے۔ افغانستان سے یورپی شہریوں سمیت افغانیوں کے انخلاء میں بھر پور کام کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا وزارت داخلہ میں افغانستان سہولت ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ پاکستان انسانی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں اداکررہا ہے۔   پاکستان گذشتہ 40 سال سے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔  ہالینڈ سفیر کا کہناتھا  افغانستان میں پائیدارامن اور ترقی یورپی پونین اور پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے۔یورپی یونین حالیہ حالات میں پاکستان کی بھرپور معاونت کے لئے تیار ہے۔ جرمن سفیر نے کہا  خواہش ہے ہمارے اداروں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو بھی افغانستان نکالا جائے۔ وزیر داخلہ  نے یورپی سفیروں کو مزید افغان شہریوں کے انخلاء میں بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -