صالحہ سعید کو کمشنر لاہور تعینات  کیے جانے کا امکان 

   صالحہ سعید کو کمشنر لاہور تعینات  کیے جانے کا امکان 

  

 لاہور (رپورٹ:  یونس باٹھ)سابق ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو کمشنر لاہور تعینات کیے جانے کا امکان ہے،وہ نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری کامران افضل  کے قریبی رشتہ دار ہیں۔واضح رہے کامران افضل کی نئے تعینات ہونیوالے آئی جی پولیس راؤ سردار سے بھی گہری رشتے داریاں ہیں،راؤ سردار اقبال اعظم ٹکا کے داماد جبکہ صالحہ سعید اعظم ٹکا کی ہمشیرہ کی بہو ہیں ۔اعظم ٹکا کی ہمشیرہ کے 3بیٹے ہیں اور تینوں کی شادی ڈی ایم جی آفیسرز سے ہوئی  ہے،یہ دونوں خاندان سیالکوٹ کے رہائشی سیاسی رہنما راناشمیم کے بھی قریبی رشتے دار ہیں۔چیف سیکرٹری کامران کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا خاندان عرصہ دراز تک گارڈن ٹاؤن لاہور میں رہائش پزیر رہا۔ کامران خان دو بھائی ہیں ان کے دوسرے بھائی کانام لقمان افضل ہے جوکہ کامران افضل کے ساتھ مل کر ریسٹورنٹ چلانے کا کاروبار کرتا ہے،ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایل ڈی اے اور سی ڈی اے سے اونے پونے داموں پر یہ جگہ ریلیز پر حاصل کرکے وہاں کاروبار کرتے ہیں کلمہ چوک کے قریب واقع نیشنل پارک میں کامران افضل کے بھائی  ریسٹورنٹ چلاتے رہے ہیں جبکہ ان دنوں لبرٹی پلازہ کے ٹاپ فلور پر پارکنگ والی جگہ بھی ان کے قبضے میں ہے جوکہ لیز پر حاصل کی گئی ہے۔   

صالحہ سعید

مزید :

صفحہ اول -