قادیانی پاکستان کے ازلی دشمن، کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے، ختم نبوت ؐ کانفرنس

قادیانی پاکستان کے ازلی دشمن، کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے، ختم نبوت ؐ کانفرنس

  

 لاہور(نیوز ڈیسک)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتما م گزشتہ روز گریٹر اقبال پارک میں ختم نبوت  کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس  عصر کے وقت شروع ہوئی جس کی دو دونسشتیں ہوئیں۔کانفرنسں کی مختلف نشستوں کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولاناپیرحافظ ناصر الدین خاکوانی۔امیر مجلس لاہور مولانا مفتی محمد حسن  نے کی۔  کانفرنس میں مطالبہ کیا گیاقادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے،  کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے مولانا محمد صفی اللہ نے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر قادیانیت کا تعاقب کرتی رہے گی، پاکستان قادیانیوں اور قادیانی نوازوں کے لیے تنگ کردیں گے، عبداللہ گل نے کہاعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مقصد کا حصول بھی لازمی ہے، پاکستان کی نظریاتی سرحدیں غیر محفوظ ہیں، کشمیر پر سرنڈر کیا گیا، قوم کو تقسیم کر کے ان کے نظریات سے کھیلا گیا، مسلم ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں اب تک ختم نبوت پر پہرہ دینے کی ضرورت کیوں ہے، امریکہ اور نیٹو کے تمام رکن ممالک کو افغانستان میں شکست فاش ہوئی ہے، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے امت نے اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا، زمانہ نبوت سے اس عقیدہ کا امت مسلمہ نے دفاع کیا ہے، کانفرنس سے مولانا علیم الدین شاکر، مولانا خالد محمود، مولانا عبد الشکور حقانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد عابد، مولانا محمد حسین ناصرنے  مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے کانفرنس سے  مولانا زاہد الراشدی، امولانا فضل الرحیم، خواجہ مدثر تونسوی، پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، مفتی اعجاز مصطفی، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا خالد محمود، مولانا عبد الشکور حقانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد عابد، مولانا محمد حسین ناصر، مولانا عتیق الرحمن عزیز نے بھی خطاب کیا اور کہاافغانستان میں طالبان کی فتح اور امریکہ کی شکست پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، افغانستان میں طالبان اور ان کی قیادت تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے، تمام تر جبر و استبداد کے باوجود دینی طبقے نے اس محاذ پر کبھی پسپائی اختیار نہیں کی، قادیانی اس ملک کے ازلی دشمن ہیں، وقف ایکٹ مدارس پر قبضے کا منصوبہ ہے، گھریلو تشدد بل قوم کے خاندانی نظام کو برباد کرنے کی سازش ہے، مہنگائی، بیروزگاری سے قوم تنگ ہے، اگر عوام اسی حال میں رہے تو اس ملک سے بھی طالبان ماڈل اٹھے گا،

ختم نبوت کانفرنس

 چناب نگر(نامہ نگار)ختم نبوت پر غیر متذلزل ایمان سے ہی ایمان مکمل ہوتا ہے ختم نبوت کا مشن مقدس مشن ہے صحابہ کرامؓ و اہل بیت ؑ کی سنت ہے جس پر امت مسلمہ عمل پیرا ہے ختم نبوت سیمینار سے  پیر طریقت سر پرست خدام فکر اسلاف مولانا قاری محمد یامین گوہر کا جامعہ فاروقیہ میں اجتماع سے خطاب انہوں نے مزید کہا کہ 7ستمبر کفر کی شکست اسلام کی فتح اور ختم نبوت کے تحفظ کی تجدید عہد کا دن ہے اس دن علمائے کرام کی انتھک محنتوں اور تحریک ختم نبوت کی برکت سے پاکستان کی قومی اسمبلی نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا قادیانی 7ستمبر 1974کو اپنے باطل مذہب کا دفاع نہ کرتے ہوئے شکست سے دو چار ہوئے اقوام عالم میں یہ بات عیاں ہو گئی کہ قادیانی باطل مذہب کے پیروکار اور قادیانی سربراہ غلام قادیانی جھوٹا دعویدار تھا نبی دو عالم ؐ کی ختم نبوت کا انکار کرنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا وحدت اسلام کا تحفظ ختم نبوت سے ہے اکابرین اور شمع رسالت کے پروانوں کی تحریک رنگ لے آئی جس سے قادیانیوں کو شکست فاش ہوئی۔ علمائے کرام نبی کریمؐ کی چوکیداری کرتے ہوئے سرخرو ہو گئے۔ 7ستمبر فتح عظیم و فتح مبین کا دن ہے۔ قادیانی یہود کی پیدا وار اورشعائر اسلام کا استعمال کر کے دین اسلام کو بد نام کر رہے ہیں۔ ہم تحریک ختم نبوت کے اکابرین اور علماء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس دین کی بنیاد ہے ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان اہل ایمان کی نشانی ہے منکرین ختم نبوت کی پشت پناہی کرنے والے نبی کریمؐ کی ختم نبوت اور ان امت مسلمہ کے مجرم ہیں قادیانیت نوازی دنیا و آخرت میں رسوائی کا سبب ہے۔ اہل اسلام ہر وقت ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مولانا یامین گوہر

مزید :

صفحہ اول -