2سال سے زائد عرصہ تک تعینات لیسکو ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ، سفارشوں کیلئے بھاگ دوڑ شروع

2سال سے زائد عرصہ تک تعینات لیسکو ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ، سفارشوں کیلئے ...

  

 لاہور(خبرنگار)لیسکو میں سب ڈویژن سطح پر ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ،دو سال سے زائد عرصہ تک تعینات ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ،پبلک اکاؤنٹ کی سب کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں تبادلوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔تبادلوں کا سنتے ہی ملازمین نے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے۔سیاسی نمائندوں سمیت لیسکو کے اعلیٰ افسران کی سفارشیں کروانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی سب ڈویژنز میں دو سال سے زائد عرصہ سے تعینات ملازمین جن میں لائن سپرنٹنڈنٹس، اسسٹنٹ لائن سپرنٹنڈنٹس، میٹر ریڈرز، میٹرانسپکٹر، کلرکس سمیت دیگر سٹاف شامل ہے کو ڈویژنل سطح پر ایک سب ڈویژن سے دوسری سب ڈویژن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تبادلوں کا فیصلہ پبلک اکاؤنٹ کی سب کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سب ڈویژن سطح پر ملازمین کے خلاف فرائض میں غفلت برنتے سمیت صارفین کی شکایات پر تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سب ڈویژن اور ڈویژن سطح پر ملازمین سے متعلق دفتری اوقات کار میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا۔ دوسری جانب تبادلوں کا سنتے ہی لائن سپرنٹنڈنٹس سمیت میٹرز اور دیگر سٹاف نے تبادلے کی لہر سے بچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے جس میں ملازمین نے سیاسی نمائندوں سمیت لیسکو کے اعلیٰ افسران کی سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلوں کے احکامات پبلک اکاؤنٹ کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اور اس عملدرآمد بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

لیسکو ذرائع

مزید :

صفحہ اول -