بچوں کو گود لیے خواتین بھکاریوں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری 

بچوں کو گود لیے خواتین بھکاریوں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیر خوار بچوں کو گود میں لیے مختلف چوراہوں پر بیٹھی پیشہ ور خواتین بھکاریوں کے خلاف بیورو کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق روزانہ چار سیشنز میں انسپیکشن ٹیمز سروے کرتی ہیں۔انہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ایسے بچوں جن کو ان کے ماں باپ کی جانب سے بھیک مانگنے پر لگایا جاتا ہے ان کے خلاف کاروائی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے اس کارروائی کو دو فیزمیں تقسیم کیا گیا ہے پہلے فیز میں ایسے والدین اور ایسے موقع دے بچوں کو ڈرا دھمکا کر بنایا جاتا ہے۔لیکن رواں ہفتے کے دوران فیز ٹو میں ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری پالیسی کے مطابق کی گئی کارروائی کے واضح اثرات دیکھنے کو ملیں گے اور لاہور کی سڑکوں پر اس بخاری مافیا سے کافی حد تک چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
کریک ڈاؤن جاری


  

مزید :

صفحہ اول -