کورونا کے باعث مزید 98افراد جان سے گئے، 3316نئے مریض رجسٹر

  کورونا کے باعث مزید 98افراد جان سے گئے، 3316نئے مریض رجسٹر

  

 لاہور،اسلام آباد (جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 5 ہزار 5، سندھ میں 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، بلوچستان میں 32 ہزار 411، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 771 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 314 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 67 ہزار 589 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 478 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 96، سندھ میں 6 ہزار 995، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 877، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 178 اور آزاد کشمیر میں 712 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔صوبائی دارالحکومت میں بھی کورونا کی چوتھی لہر کی شدت برقرار، موذی وائرس مزید پندرہ زندگیاں نگل گیا، شہر میں 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، کورونا وائرس کے باعث صوبہ بھر میں مزید 30 اموات ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1848 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 6 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 3 لاکھ 65 ہزار 968 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 69 لاکھ 60 ہزار 369 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -