پاکستان میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی ایک متنازعہ بل، نظر ثانی کی جائے: سپیکر پنجاب اسمبلی

  پاکستان میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی ایک متنازعہ بل، نظر ثانی کی جائے: سپیکر ...

  

  لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور پی یو جے سمیت تمام نمائندہ صحافتی تنظیموں نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے صحافی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی متنازعہ بل ہے اس پر نظر ثانی کی جائے، میرا نہیں خیال کہ وزیراعظم عمران خان ایسے متنازعہ بل کی منظوری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اس کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، میڈیا کی آزادی پاکستان کی ترقی کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر کسی قسم کی بھی قدغن لگانا ہمارے اپنے مفاد میں نہیں، ٹھنڈے دل سے حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو سمجھانا پڑے گا کہ بلدیاتی اور عام انتخابات دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے خلاف بل میں متنازعہ شق فوری واپس لیں کیونکہ اس میں انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی اور اس کے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا کیونکہ آزاد میڈیا پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی 

مزید :

صفحہ اول -