نیب سیاستدانوں کی وفاداری  تبدیل کرنا چاہتا ہے، شاہد خاقان

   نیب سیاستدانوں کی وفاداری  تبدیل کرنا چاہتا ہے، شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاستدانوں کی وفاداری تبدیل کرنا چاہتا ہے، احتساب بیورو اور حکومت ایک ہی چیز بن گئے ہیں، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون میں گنجائش نہیں، حکومت مخالفین پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت ختم ہوچکی، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، بے روزگاری بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، کسی کو عوام کی پروا نہیں، حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے، ملک میں نا ختم ہونیوالی نااہلی اور کرپشن ہے، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا، 20، 20 سال سے برسر روزگار افراد کو بے روزگار کر دیا گیا، 18 ہزار ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -