پارسائی کا لبادہ اوڑھے شاہد خاقان منافقت کی اعلیٰ مثال ہیں، شہباز گل

  پارسائی کا لبادہ اوڑھے شاہد خاقان منافقت کی اعلیٰ مثال ہیں، شہباز گل

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ پارسائی کا لبادہ اوڑہے شاہد خاقان عباسی منافقت کی اعلیٰ مثال ہیں شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل  نے  کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت تمام درباری کی گئی کرپشن کا جواب دینے سے قاصر ہیں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیمرے لگائے تو نااہل شریف اور درباری منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے یہ لوگ ایل این جی کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرکے اپنے کرتوتوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے دعویٰ کیا  ہے کہ شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئیں برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا  شریف خاندان لندن میں صرف 20 فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  ڈاکٹر شہباز گل نے الزام لگایا کہ بچوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 25 یعنی تقریبا 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کئے جس کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں بلکہ اخراجات کی مد میں منگوایا  تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ اول -