نئی پارٹی ایم ڈی ایم کے جھنڈے نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، بنوں قومی موومنٹ کا احتجاج کا اعلان 

نئی پارٹی ایم ڈی ایم کے جھنڈے نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، بنوں قومی موومنٹ کا ...

  

 بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم این اے شمالی وزیرستان محسن داوڑ کی نئی پارٹی کے اعلان کے بعد ان کے پارٹی پرچم پر بنوں قومی مومنٹ رہنماوں نے تخفظات کا اظہار کردیا ہے محسن داوڑ نے نئی پارٹی کے لئے جس پرچم کا انتخاب کیا یہ ہمارے بنوں قومی موومنٹ کا افیشل پرچم ہے ان خیالات کا اظہار بنوں قومی موومنٹ کے چئرمین رحمان اللہ شمع خیل نے اخباری نمائندوں سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ  نئی پارٹی منتظمین اپنیلئے کسی اور جھنڈے کا انتخاب کریں کیونکہ 2007 میں بنوں قومی موومنٹ کا قیام عمل میں لانے کے بعداس جھنڈے کو مشاورت سے بنایاجس  میں سرخ رنگ خیبر پختونخوا جبکہ کالا رنگ بنوں کو ظاہر کرتا ہے اور بنوں میں غربت،بیروزگاری،ظلم ونا انصافی اور مسائل کی عکاسی کرتا ہے جبکہ سٹار روشنی کو ظاہر کرتا ہے اور اسی جھنڈے کو کاپی کرکے ایم این اے شمالی وزیرستان محسن داوڑ نے اپنی پارٹی کے لئے استعمال کیا جسکے خلاف ہم نے الیکشن کمیشن کو بھی درخواست دی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایم ڈی ایم منتظمین کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنی پارٹی کا جھنڈا تبدیل نہ کیا تو ہم ان کا بنوں میں داخلہ بند کردیں گے کیونکہ بنوں قومی موومنٹ بنوں کے تمام سیاسی جماعتوں کا نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد بنوں کے حقوق کے لئے اواز اٹھانا ہے ہمیں محسن داوڑ کے ایجنڈے اور نئی پارٹی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہم اپنا جھنڈا کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر ہمارے تخفظات دور ناکئے گئے تو بھر پور احتجاج کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -