ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن 

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن 

  

ایبٹ آباد(پ ر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی  ایبٹ آباد نے کٹیگری بی کی تنخواں اور الاونسز کی نہ ملنے پراحتجا ج شروع کر دیا ہے اور صوبائی حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لئے دو روز کی ڈیڈ لائن دیدی ہے،ضلع ایبٹ آباد کا کٹیگری بی نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد ٹی ایم اوز  حقوق تلفی پر سراپا احتجاج بن گئے  ہیں،مطالبات کی عدم منظوری پر او پی ڈی،ایمرجنسی،کورونا کی ڈیوٹی سے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے، ان خیالات کا اظہار پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر ڈاکٹر سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر عرفان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عتیق،سینئر وائس پریذیڈنٹ خیبر پختون خوا ڈاکٹر حکمت یار،ڈاکٹر بلال سیکرٹری مالیات،ڈاکٹر ثاقب وائس پریزیڈنٹ،ڈاکٹر فرحان ترجمان،ڈاکٹر عزیز کے علاوہ لیڈی ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سلیم کا کہنا تھا موجودہ کورونا جیسی صورتحال میں فرنٹ لائن کام کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے،ٹرینی میڈیکل آفیسر کے ساتھ امتیازی سلوک پر تحریری طور پر صوبائی وزیر صحت،صوبائی وزیر مالیات،پی جی ایم اے،بورڈ آف گورنر کو آگاہ کر چکے ہیں،اس کے لئے جمعہ تک وقت دیتے ہیں اگر تنخوائیں اور آلاونسز کٹیگری بی کے مطابق نہ ملیں تو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کریں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد ملک میں ایمرجنسی ہے اس مشکل حالات میں ینگ ڈاکٹرز نے اضافی ڈیوٹی کا فیصلہ مل کر کیا، تاکہ اپنے لوگوں کی خدمت کر سکیں لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے دوسال ہو چکے ہیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس کے لئے خصوصی اقدامات نہیں اٹھائے، بلکہ ہسپتال میں آنکھوں،گائنی کے وارڈ سمیت 8 یونٹ بند کرکے کورونا کے مریضوں کے لئے رکھے گئے ہیں جب کورونا کے مریضوں کے لئے الگ ہسپتال بنانے کی ضرورت تھی،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرینی میڈیکل آفیسر کاحق دیا جائے،ڈاکٹر سلیم کا کہنا تھا آج سے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں ینگ ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے خیبر سے گلگت تک تمام ڈاکٹرز ایک پلیٹ فارم پر ہیں،اگر محکمہ صحت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو ہڑتال کا دائرہ صوبہ بھر کی سطح پھیلانے سے گریز نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -