بارودی سرنگ دھماکہ، 2 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پروزیراعلیٰ کا تعزیت کا اظہار 

 بارودی سرنگ دھماکہ، 2 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پروزیراعلیٰ کا تعزیت کا ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دو سالی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار وں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے لئے سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں کی ہیں اور قوم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -