سیکشن آفیسر محمد نواز خان سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک 

    سیکشن آفیسر محمد نواز خان سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک 

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایس افیسر (سیکشن افیسر محمد نواز خان) کو انکے آبائی گاؤں لوندخوڈ میں سرکاری اغزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، یڈیشنل ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمٰن، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی زین علی رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اقبال حسین خٹک،  پولیس اسٹیشن لوند خوڑ کے ایس ایچ او ولایت شاہ خان سمیت دیگر سرکاری افسران علاقہ عمائدین و مشران اور لواحقین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب محمود خان، چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز اور کمشنر مردان ڈویژن مردان سید عبدالجبار شاہ کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے قوم کی خدمت کرتے ہوئے کورونا وباء سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہارنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پی ایم ایس افیسر (سیکشن افیسر مرحوم محمد نواز خان) کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کی گئی۔ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ کورونا وباء سے متاثر پی ایم ایس افیسر (سیکشن افیسر مرحوم محمد نواز خان) کی وفات نہ صرف صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ بلکہ ڈویجنل و ضلعی انتظامیہ کیلئے  انتہائی افسوس ناک ہے، وزیر اعلیٰ و چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ کی جانب سے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعاگوں ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -