صوابی، عوام کا ویکسی نیشن سے محنت کش کی ہلاکت کیخلاف مظاہرہ
صوابی(بیورورپورٹ) گدون صنعتی بستی میں واقع ایک کارخانے کے محنت کش کا کرونا ویکسینشن کا اندراج نہ ہونے پر دوسرے مقام پر ملازمت کے لئے دوبارہ ویکسی نیشن سے موت واقع ہونے کے خلاف علاقہ ملک آباد گندف گدون کے عوام نے مذکورہ کارخانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کہا کہ علاقہ گدون کے گاؤں بیسک کے ایک محنت کش آفتاب جو کہ انڈسٹریل اسٹیٹ گدون میں واقع چراٹ پیپر ملز میں کام کر رہے تھے اس کار خانے میں کرونا ویکسی نیشن کے بعد اس کا اندراج نہیں ہوا تھا جب مذکورہ محنت کش نے ایک اور مقام پر جب ملازمت کے لئے درخواست دیدی تو ان سے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب کر لیا انہوں نے بتایا کہ میں نے کارخانے میں ویکسی نیشن کی تھی لیکن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث نئے ملازمت کے لئے دوبارہ ان کو ویکسی نیشن کرنا پڑا جس سے مبینہ طور پر ان کی موت واقع ہوئی علاقہ کے عوام نے مذکورہ کارخانے میں ویکسی نیشن کا اندراج نہ ہونے اور اس کا سرٹیفکیٹ نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور متعلقہ حکام سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے بطور احتجاج گدون ٹوپی روڈ کو مذکورہ کارخانے کے مقام پر بند رکھا۔