محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، نادہندگان سے ڈھائی کروڑکی ریکوری

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، نادہندگان سے ڈھائی کروڑکی ریکوری

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن کی سرکاری محصولات نادہندگان کے خلاف کاروائیاں، کروڑوں روپے کی ریکوریاں،محکمہ اینٹی کرپشن کی سرکاری محصولات نادہندگان کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں، مختلف نادہندگان سے کروڑوں روپے ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرادی گئیں،تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن راولپنڈی نے غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے عوامی ریلیف کی مد میں 42 لاکھ ریکور کرکے شکایت کنندہ کو واپس کرا دئیے۔ محمد یوسف ضیا نے مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف پلاٹ کے نام پر رقم ہتھیانے کی درخواست دی تھی۔ جبکہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے محکمہ اوقاف کی دوکانوں کے کرایہ کی مد میں ایک کروڑ اکیاون لاکھ کی ریکوری کرالی۔اسی طرح سرگودھا جنرل بس سٹینڈ کے کرایہ کے نادہندگان سے چودہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے ریکور کراکے سرکاری خزانہ میں جمع کرادئے۔اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری کنٹریکٹر سے سولہ لاکھ کی ریکوری کراکے خزانہ سرکار میں جمع کرادی جبکہ اینٹی کرپشن راجن پور نے چودہ لاکھ کی ریکوری کراکے سرکاری خزانہ میں جمع کرادی۔مجموعی طور پر اینٹی کرپشن نے تقریبا ڈھائی کروڑ کی ریکوری کراکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائی۔اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سرکاری نادہندگان اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -