محکمہ ایجوکیشن جنوبی وزیرستان میں طاقتور مافیا کا راج

  محکمہ ایجوکیشن جنوبی وزیرستان میں طاقتور مافیا کا راج

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: محکمہ ایجوکیشن جنوبی وزیرستان میں طاقتور مافیا کا راج۔ سیکرٹری ایجوکیشن بھی اس طاقتور مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہیں. غیر قانونی تبادلوں کا سلسلہ جاری۔زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس ساوتھ میں تعینات سپریٹنڈنٹ ظفر خان کی پروموشن بحثیت بجٹ اینڈ اکاونٹ افیسر ہوئی اور ساتھ ہی ساتھ انکا تبادلہ بجٹ اینڈ اکاونٹ افیسر ایس? ڈی او (فیمیل) ڈی۔آئی۔خان میں ہوا جبکہ اس کے دوسرے ہی دن مذکورہ بالا افیسر کا تبادلہ ایس۔ڈی۔ای۔او فیمل ڈی۔آئی۔خان سے ڈی۔ای۔او میل ڈی۔آئی۔خان ہوگیا لیکن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ساوتھ کی مکمل اشیرباد سے نصف گھنٹے کے اندر آرڈر منسوخ کرکے مزکورہ بالا افیسر کو بجٹ اینڈ اکانٹ افیسر ڈی۔ای۔او افس ٹانک تبدیل کردیاگیا لیکن موصوف تاحال  ڈی۔ای۔او افس جنوبی وزیرستان میں غیر قانونی طورپر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلی کے پی کے اور صوبائی وزیر تعلیم سے سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈسڑکٹ ایجوکیشن افیسر جنوبی وزیرستان کیخلاف ایکشن لینے اور انہیں لگام ڈالنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -