پشاور سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کیلئے چار روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کیلئے چار روزہ تربیتی سیشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (نیوزرپورٹر)بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کیلئے چار روز ہ معلوماتی سیشن / ورکشاپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا، جس میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن کی تربیت حاصل کرنے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، افتتاحی سیشن میں کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی نے شرکت کی جبکہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے امجد علی، پشاور سپورٹس کمپلیکس کے بیڈمنٹن کے کوچز بھی اس موقع پر موجود تھے. چار روز تک جاری اس سیشن میں کھلاڑیوں کو بیڈمنٹن کی تاریخ، اصول، گرانڈ کی پیمائش سمیت بیڈمنٹن کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائینگی تاکہ کھلاڑی کھیل کیساتھ ساتھ بیڈمنٹن کی تاریخ سے بھی باخبر ہوں. کھلاڑیوں نے اس سیشن / کو اپنے لئے بہترین قرار دیا، چار روزہ سیشن کے اختتام پر کھلاڑیوں سے امتحان بھی لیا جائیگا..