خیبر، ڈینگی،کے وار جاری، خاتون اور معمر شخص جاں بحق

خیبر، ڈینگی،کے وار جاری، خاتون اور معمر شخص جاں بحق

  

 خیبر بیورو رپورٹ)لنڈی کوتل میں ڈینگی بیماری سے ایک خاتون اور ایک بزرگ شخص جاں بحق ہو گئے۔مقامی اورہسپتال زرائع،جاں بحق افراد کی پوری ڈیٹیل ملنے کے بعد پتہ چلے گا کہ اموات ڈینگی یا دوسرے بیماری سے ہوئی ہے،ڈاکٹر خالد فوکل پرسن ملیریا ڈیپا رٹمنٹ لنڈی کوتل میں ڈینگی سے خیبر زخہ خیل  میں خاتون زوجہ عبدالمجید اور شینواری میردادخیل میں ایک بزرگ شخص حاجی صفدر جا ں بحق ہو گئے ہیں  سے ہیں مقامی زرائع. لنڈی کوتل میں ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑھ لئے ہیں پوری تحصیل لپیٹ میں ہے لنڈی کوتل میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں خیبر ولی خیل. متہ خیل. سلطان خیل شینواری کے علاقے گاگرہ دلخاد.اسٹیشن. مابی خیل. خوگہ خیل. شیخ مل خیل. میردادخیل. پیروخیل. طورخم اور دیگر علاقے شامل ہیں ڈینگی سے خیبر زخہ خیل  میں خاتون زوجہ عبدالمجید اور شینواری میردادخیل میں ایک بزرگ شخص حاجی صفدر جا ں بحق ہو گئے ہیں  سے ہیں.اس حوالے ملیریا فوکل پرسن ڈاکٹر خالد نے بتا یا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی پوری ڈیٹیل ملنے کے بعد پتہ چلے گا کہ اموات ڈینگی سے ہوئی ہے یا نہیں کیونکہ ڈبلیو ایچ او کرایٹیریا کے مطابق پہلے مرحلے میں مریض کو ns1 اٹیسٹ کیا جائے گا پازیٹیو آنے کے بعد igm اور یigg کیا جاگا پازیٹیو آنے کے بعد ڈینگی مریغ دکلیر کیا جا ئے گا اس وقت ns1 پازیٹیو سینکڑوں کی تعداد میں جبکہ کنفرم کیسز 59رجسٹرڈ ہے  ڈاکٹر کے مطابق کہ پورے تحصیل میں انکی طرف سے آگاہی مہم جا ری ہے جبکہ اس کے ساتھ فوگ اسپرے بھی کیا جا رہا ہے عوام انکے ساتھ تعاون کریں اور خصوصی طور پر میڈیا انکا ساتھ دے تاکہ بیماری پر جلد قابو پالے انہوں نے کہا کہ لوگ گھروں میں ٹینکروں اور دسرے اشیاء جس میں پانی جمع کرتے ہیں کھلے نہ چھوڑیں اس کے اوپر ڈھکن رکھ دیں ڈینگی مچھر کی عمر پندرہ سے بیس دن ہیں لیکن جب وہ پانی پر بیٹھ کر انڈے دیتے ہیں تو پھر اس زیا دہ ہو جا تی ہے اس عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں واضح رہے کہ لنڈیکوتل تحصیل ڈینگی کی لپیٹ میں ہے اور تقریبا ہر گھر میں ایک یا دوافراد ڈینگی کا شکا ر ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -