کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، سیکورٹی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں: الیکشن کمشنر

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، سیکورٹی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں: الیکشن ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)کینٹونمنٹ بورڈز میں جنرل نشستوں پر 12ستمبر 2021کو خیبر پختونخوا کے  7اضلاع میں ہونیوالے انتخا بات کو   پر امن بنانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں، یہ ہدایات صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا شریف اللہ نے آج پشاور میں سیکورٹی کے حوالہ سے ایک اعلی سطحی اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے دیں،  اجلاس میں  جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا محمد فرید آفریدی،  ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیکشن، ذوالفقار احمد،  ایس پی سیکورٹی  محمد نبیل خالد،  جی ٹو آپریشن، ایف سی ہیڈکوارٹر، میجر یاسین، لیفٹیننٹ کمانڈنٹ  پی ایس او I-  ایف سی ہیڈ کوارٹر،  فرانٹئیر کانسٹیبلری، کاشف عباسی،عامر رشید، چیف ایگزیکٹو آفیسر/ ریٹرننگ آفیسر پشاور کینٹ،  ضلعی انتظامیہ پشاور سے شہاب الدین،  ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد ناصر خان،  ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن وزیر اکبر اور پبلک ریلشن آفیسر سہیل احمد نے شرکت کی، صوبائی الیکشن کمشنر نے سیکورٹی حکام پر زور دیکر  ہدایت کی کہ انتخابات کو ہر صورت، پرامن ماحول میں  منعقد کرانے کے لئے   الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا جائے  صوبائی الیکشن کمشن نے ہدایت کی کہ ووٹرز کو پولنگ تک رسائی میں کوئی مشکل پیش نہ آئے تاکہ تمام ووٹرز  اپنا ووٹ  بلاخوف و خطراستعمال کرسکیں،  انہوں نے ہدایت کی، کہ سیکورٹی کے لئے  ضلعی پولیس افسران سے رابطہ کرکے مشترکہ طور پر  حکمت  عملی  مرتب  کیجائے،  اس سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ناصر خان نے  اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا  میں 9کینٹونمنٹ بورڈز میں 33وارڈز میں  جنرل نشستوں پر  انتخابات ہوں گے، جس کے لئے 137امیدوار وں کے مابین مقابلہ ہو رہا ہے،   جبکہ چراٹ اور مری گلیز میں پہلے ہی  جنرل نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،   اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 1لاکھ 13ہزار 7سو 11ووٹرز اپنا حق رائے دہی  استعمال کریں گے، جس میں 60ہزار 5سو 76مرد  اور 53ہزار 1سو 35خواتین ووٹرز شامل ہیں،  کل 131پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں 54مرد، خواتین کے لئے 52 اور 54 اور 25مشترکہ طور بنائے گئے ہیں،  اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور  میں 5, نوشہرہ میں 4، رسال پور میں 3، مردان میں 2، کوہاٹ میں 3، بنوں میں 2،  ڈی آئی خان میں 2ایبٹ آباد میں 10اور حویلیاں کینٹ میں 2جنرل نشستوں پر انتخابات منعقد ہوں گے، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پولنگ کے دن کروناایس او پی پر عمل در آمد کیا جائیگا،  سیکورٹی حکام نے صوبائی الیکشن کمشنر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -