چکدرہ میڈیسن مارکیٹ پر ڈرگ انسپکٹر کاچھاپہ ایک دکان کو سیل متعدد کو شوکاز نوٹس 

  چکدرہ میڈیسن مارکیٹ پر ڈرگ انسپکٹر کاچھاپہ ایک دکان کو سیل متعدد کو شوکاز ...

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) چکدرہ میڈیسن مارکیٹ پر ڈرگ انسپکٹر کاچھاپہ ایک دکان کو سیل متعدد کو شوکاز نوٹس کئی دکانوں سے ادویات کے نمونے لیکر لیبارٹری بجھوا دیا اور اینڈین میڈیسن برامد کرکے ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج لیا صوبائی حکومت کی خصوصی ھدایت پر دیر لوئر میں غیر معیاری ادویات،نان کوالیفایڈ،انسانی جانوں سے کھلینے والوں اور بغیر لائسنس کے خلاف کا روائی شروع۔ پیسے کے بل بوتے پر چند مفاد پرست عناصر نے مقصد شعبے کو کاروبار بنا دیا۔انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کسی سے رعایت نہیں ہوگی وحید مراد خان۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے ڈرگ انسپکٹر وحید مراد نے چکدرہ میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار ا اور ڈرگ ایکٹ کے خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی اور کئی دکانوں سے ادویات کی نمونے حاصل کرکے لیبارٹری کے لیے بھجوائے اور اینڈین میڈیسن برامد کرکے ڈرگ ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ڈرگ انسپکٹر وحید مرادنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بعض لوگوں نے غیر معیاری اور اینڈین ادویات کا کاروبار شروع کیا ہے جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہے اور ایسے لوگ جو نان کوالیفاڈ ہے  ان کے خلاف کاروائی کرینگے۔انھوں نے کہا کہ سپوریس ڈرگ اور غیر معیاری ادویات والے سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ان کے دکان کو بند کر دیاجایگا کیونکہ ہم انسانی جانوں سے کھلینے کی اجازت نہیں دے سکتے ا نھوں نے کہا جب تک دیر لوئر سے غیر معیاری ادویات اور بغیر لائسنس کے دکانداروں کا خاتمہ نہ کیا جائے اور اسے لوگوں کو ہر گز اجازت نہیں دسکتے جو کولیفائڈ نہ ہو کیو نکہ وہ کولیفائڈ شخص کی حلق تلفی ہے   

مزید :

پشاورصفحہ آخر -