گدون انڈسٹریل میں واقع پلاسٹک کارخانہ میں چوری کی واردات 

  گدون انڈسٹریل میں واقع پلاسٹک کارخانہ میں چوری کی واردات 

  

صوابی(بیورورپورٹ)گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع پلاسٹک کے ایک کارخانے سے نامعلوم چوروں نے تین عدد مشین، جنریٹر اور کیبل چوری کر کے فرار ہو گئے۔ یونیورسل پلاسٹک انڈسٹری گدون کے منیجر محمد عرفان نے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گدون میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے کارخانے میں موجود تین عدد مشین موٹر ایک عدد جنریٹر اور درجن کیبل چوری کر کے فرار ہو گئے آئی ڈی ایس پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -