مردان،محکمہ اوقاف کے ہاتھوں 116 کنال اراضی واگزار 

مردان،محکمہ اوقاف کے ہاتھوں 116 کنال اراضی واگزار 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف نے مردان کے علاقہ تھلیانو کھنڈھ، شامت پور اور قاسم میرہ میں 116کنال وقف اراضی وارگزار کرکے محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں شامل کرلیا۔شیر افضل آفریدی اور اسسٹنٹ کمشنر مردان نے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اوقاف ظہورشاکر اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف محمد یوسف کی ہدایت پر منگل کے روز آپریشن کرکے 6کنال 13مرلہ واقع تھلیانوکندھ،93کنال 1مرلہ وقع قاسم میراں اور 16کنال 11مرلہ واقع بڑا خانہ موضع شامت پور مردان کا قبضہ واگزار کر کے اوقاف کے کنٹرول میں شامل کیا۔ انہوں نے ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا کر کھڑی فصل ختم کرکے وقف اراضی محکمہ اوقاف کے دائرہ اختیارمیں شامل کردیا۔ واضح رہے کہ مشیروزیراعلیٰ کے ہدایت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مختیار نواز کو اوقاف کے اراضی وارگزار کرانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیاہے جو آپریشن کی نگرانی کررہاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -