متھرا،داماد نے بھائیوں کے ہمراہ ساس کو مار مار کر لہولہان کردیا 

متھرا،داماد نے بھائیوں کے ہمراہ ساس کو مار مار کر لہولہان کردیا 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)متھرا پولیس سٹیشن کی حدود میں داما د نے اپنے بھائیو ں کے ہمرا ہ سا س کو تشد دکا نشا نہ بنا کر لہو لہا ن کر دیا  اور ناراض بیوی کو زبردستی سا تھ لے گیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عیہ مسما ۃ نسیمہ بی بی زو جہ سید سخا وت سکنہ میاں خیل ورسک روڈ نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی کی شا دی سلما ن ولد سر دار کیسا تھ ہو ئی تھی جنکے شادی کے بعد گھریلو لڑائی جھگڑے پر اسکی بیٹی مسما ۃ نیلم اپنے شوہر سے نا راضں ہو کر مہکے ا ٓئے جسکا اسکے شوہر کو رنج تھا اور اسکے شوہر سلما ن نے اپنے بھائیو ں غفرا ن، امجد، ناصر پسر ان سر دار کیسا تھ مسلح آ کر سا س کو تشدد کا نشا نہ بناکر لہو لہا ن کر دیا جسے علا ج معا لجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نا راض بیوی کو بر دستی اٹھا کر سا تھ لے گیا جس پر پولیس نے ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -