سینیٹر ذیشان خانزادہ کا عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

سینیٹر ذیشان خانزادہ کا عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

  

بخشالی(نمائندہ پاکستان)سنیٹر زیشان خانزادہ چیرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود  نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی اور یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سنیٹر زیشان خانزادہ نے عالمی درجہ بندی میں اعلی کارکردگی پر ٹیچنگ سٹاف۔ وائس چانسلر کو مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں عبدالولی خان یونیورسٹی نے مالی مشکلات کے باوجود کم عرصے میں اعلی کارکردگی دکھائی جو یونیورسٹی کے اساتذہ وائس چانسلر۔ سٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لائبریری اور وہاں پر دستیاب سہولیات کی بھی تعریف کی۔ سنیٹر زیشان خانزادہ نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی  ینگ یونیورسٹیوں میں عالمی طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا کی بڑی یونیورسٹیاں ریسرچ کے لئے اسی کو منتحب کرتے ہیں انشااللہ آنے والے دور میں اس کارکردگی میں مزید نکار آئے گا اور یہ یونیورسٹی مزید ترقی کرے گی انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن مدد کرے گا۔ اس موقع پر سنیٹر زیشان خانزادہ نے یونیورسٹی کے مختلف شبعہ جات کا دورہ کیا وہاں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ کے ساتھ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے اور یونیورسٹی میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -