انجینئر طارق خٹک کا پی ٹی آئی اور اے این پی میں شمولیت کیلئے مذاکرات ناکام 

    انجینئر طارق خٹک کا پی ٹی آئی اور اے این پی میں شمولیت کیلئے مذاکرات ...

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)  جمیعت علماء اسلام کے رہنما انجینئر طارق خٹک کا پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے لئے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے ان کی شمولیت کو مسترد کر دیا۔ جبکہ پی پی پی میں دوبارہ شمولیت کے لئے پی پی پی کے صوبائی صدر نجم الدین خان اور پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی سے بھی مذاکرات کیے لیکن تاحال ناکام رہے۔ پی پی پی میں دوبارہ شمولیت کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں کے ٹکٹ مانگ لئے اپنے بھائی حاجی اسحاق خٹک کے لئے سینٹ کا ٹکٹ بھی مانگا ہے۔ پی پی پی ضلع نوشہرہ کا ضلعی صدارت، ضلعی جنرل سیکرٹری اور پی پی پی تحصیل پبی کی صدارت بھی دی جائے۔ مزید کہا کہ پی ی پی کے سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار علی خان اور ان کے بیٹے شہزاد علی خان کے بارے میں مجھے تحریری یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔  انجینئر طارق خٹک جمیعت علماء  اسلام سے ناراض ہیں کہ گزشتہ سینٹ انتخابات میں ٹکٹ دے دیا۔ لیکن عین انتحابات کے دوران اپنے ممبران صوبائی اسمبلی کو مجھے ووٹ دینے سے منع کیا۔  انجینئر طارق خٹک جب عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے تو پارٹی کارکنوں کے شدید دباؤ پر پارٹی نے کارکنوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ٹکٹ نہیں دیا۔ جس پر احتجاجاً جمیعت علماء  اسلام میں شامل ہو گئے۔ جمیعت علماء  اسلام کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔ اور بہت کم ووٹ حاصل کئے۔ انجینئر محمد طارق خٹک جب پی پی پی میں تھے۔ تو پارٹی تنظیموں اور کارکنوں کا استحصال کیا۔ پارٹی تنظیموں کے مشورے پر کام نہیں کرتے تھے۔ پارٹی کارکنوں کے بجائے پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ مل کر ترقیاتی کام کرواتے تھے۔ جس پر پارٹی کارکنوں اور موصوف کے درمیان ایک وسیع خلیج پیدا ہوئی۔ جب شہید بے نظیر بھٹو دبئی میں جلد وطن تھی اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جیل میں تھے تو سینٹ انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوار سردار علی خان کو ووٹ دینے کے بجائے آزاد امیدوار پر فروخت کیا۔ جس پر پارٹی کارکنوں میں شدید غم و غصّہ پیدا ہوا۔ اور پارٹی کی سبکی بھی ہوئی۔ دوسری طرف پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار علی خان اور ان کے بیٹے شہزاد علی خان نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں  ملاقات کی۔ آصف علی زرداری نے شہزاد علی خان کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ انتخابات کے لئے اپنی تیاری شروع کریں۔ پارٹی کارکنوں اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ کریں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -