کھلاڑیوں کیلئے کھیل کیساتھ ان کے اصول و قواعد جاننا بھی ضروری ہے، مراد علی مہمند 

  کھلاڑیوں کیلئے کھیل کیساتھ ان کے اصول و قواعد جاننا بھی ضروری ہے، مراد علی ...

  

پشاور (نیوزرپورٹر)کھلاڑیوں کیلئے کھیلنے کیساتھ ساتھ کسی بھی کھیل کی تاریخ، قواعد و اصول جاننا بھی ضروری ہے تبھی وہ اپنے کھیل سے مزید لطف اندوز ہوسکتے ہیں، کھلاڑیوں کو اس پر بھی توجہ دینا ہوگی ان خیالات کا اظہار کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے بیڈمنٹن کے چار روزہ معلوماتی سیشن، ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا، انہوں نے ورکشاپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا ا ور کہا کہ بہت سارے کھلاڑی گیمز میں حصہ لیتے ہیں مگر انہیں اپنی کھیل کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوتی اگر وہ اپنے کھیل کی تاریخ قواعدو ضوابط اور دیگر معلومات بھی حاصل کریں تو اس سے نہ صرف انکی ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں کھیل میں بھی مزید دلچسپی پیدا ہوگی، انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کیلئے معلوماتی سیشن کا انعقاد بہترین اقدام ہے اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کھلاڑیوں کی جسمانی صحت کیساتھ ان کے ذہنی نشوونما اور مثبت سرگرمیوں کیلئے بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گی جس میں بنیادی کردار سیکرٹری سپورٹس عابدمجید اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کا ہے جو ان معاملات میں کھلاڑیوں کی سرپرستی بھی کرتے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -