شانگلہ، ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات فرحت اللہ مروت کی ناگہانی موت، فضا سوگوار

    شانگلہ، ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات فرحت اللہ مروت کی ناگہانی موت، فضا ...

  

 الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ،ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات فرحت اللہ مروت کی ناگہانی وفات پر شانگلہ بھرمیں تعزیت،مرحوم انتہائی خوش اخلاق اور ایماندار آفیسرتھے۔شانگلہ میں دوران مدت انکے مختلف طبقہ فکر کے افراد سے انتہائی نزدیگ تعلق بناتھا جسکی وجہ سے شانگلہ میں انکے اچانک انتقال پر کہرام مچ گیا،سوشل میڈیا پر ہرطبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد،مختلف تنظیموں نے فرحت اللہ مروت مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے لئے دعائے مغفرت مانگی اور انکے ساتھ لی گئی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے غم کااظہار کیا۔شانگلہ پریس کلب الپوری میں سابق اے ڈی سی فرحت اللہ مروت مرحوم کی اچانک انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری آفتاب حسین نے کہا کہ مرحوم انتہائی باصلاحیت آفیسرتھے انکے شانگلہ کیلئے خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہوں سے دیکھے جائینگے۔مرحوم دوران ڈیوٹی شانگلہ میں بہترین وقت گزاراتھا جسکی وجہ سے آج ہر طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد غم زدہ ہیں۔شانگلہ پریس کلب الپوری میں مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اورپسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہارکیا گیا۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -