نوشہرہ، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 1گرفتار، بھاری مقدار میں منشیا ت برآمد

نوشہرہ، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 1گرفتار، بھاری مقدار میں منشیا ت برآمد

  

 نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کینٹ پولیس نے دوران ناکہ بندی لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ٹرک سے 12.6 کلوگرام چرس،6.3کلوگرام افیون اور 11.4 کلوگرام ہیروئن برآمد۔ملزم گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ شب علی اکبر خان SHO کینٹ نے بمعہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم جی ٹی روڈ پر نوشہرہ کینٹ کے حدود میں ناکہ بندی کی تھی۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ایک ٹرک کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ٹرک نمبری LPJ 2795 کی تلاشی لینے پر ٹرک میں رکھی بوریوں سے 12.6 کلوگرام چرس،6.3کلوگرام افیون اور 11.4 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ملزم ارشد علی ولد عباس خان ساکن شیخپورہ پنجاب کو حراست میں لے لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات پنجاب سمگل کر رہا تھا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -