اقلیتی کوٹے پر پانچ سب انجینئرز کی بھرتی کا عمل ازسرنو کرنے کیخلاف دائر رٹ پٹیشن منظور کرلی

     اقلیتی کوٹے پر پانچ سب انجینئرز کی بھرتی کا عمل ازسرنو کرنے کیخلاف دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصررشید خان اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اقلیتی کوٹے پر پانچ سب انجینئرز کی بھرتی کا عمل ازسرنو کرنے کیخلاف دائر رٹ پٹیشن منظور کرلی۔ درخواست گزار عشرکریسوی سمیت پانچ درخواست گزاروں کیجانب سے کیس کی پیروی بلال تنگی ایڈوکیٹ نے کی۔  جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے سب انجینئرز کی پوسٹیں مشتہر کیں جس پر درخواست گزاروں کی تقرری ہوئی اور باقاعدہ ان کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا۔ دوران سماعت بلال تنگی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جب درخواست گزاروں کی تقرری کا عمل مکمل ہوا تو ایک بااثر شخصیت کا بھائی جو اس وقت حکومت میں ہے انکا بھائی کی تقرری رہ گئی جس پر انہوں نے پراونشل انسپکشن ٹیم کو درخواست دی اور انہوں نے اس سارے عمل کا ازسرنو کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پراونشل انسپکشن ٹیم کیساتھ کسی صورت یہ اختیار حاصل نہیں ہے اسی طرح یہ سار اعمل سیاسی اثرورثوخ کے تحت روکا گیا ہے جو درخواست گزاروں کیساتھ زیادتی ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزاروں کی رٹ منظور کرلی اور انکی تقرری کا عمل درست قراردیا ہے۔