مضاربہ سکینڈل، ملوث ملزم کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری
پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورکی احتساب عدالت کے جج شاہد خان نے مضاربہ سکینڈل میں ملوث ملزم کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ گزشتہ روز جب عدالت نے نسیم گل وغیرہ کے خلاف مضاربہ سکینڈل سے متعلق ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ریفرنس میں نامزد معاون ملزم کاشف زیب ساکن ضلع ہنگو عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے اور 13ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔