وفاقی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے چینز، ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

وفاقی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے چینز، ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیااس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی وفاقی نظامات تعلیم نے نوٹیفکیشن کے ذریعے نیا ڈریس کوڈ لاگو کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کوصاف ستھرا اسکارف اورحجاب پہننے کی تاکید کی گئی ہے خواتین اساتذہ کو سینڈل اور اسنیکرز پہننے کی بھی اجازت مل گئی لیکن سلیپر پہننے کی اجازت نہیں مرد اساتذہ سردیوں میں گرم چادر اوڑھنے کالطف نہیں اٹھاپائیں گے تاہم سردیوں میں مناسب ڈیزائن کے سوئیٹر،کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے یہ بھی واضح کردیاگیا کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ پہنیں گے۔
ڈریس کوڈ لاگو

مزید :

صفحہ اول -