سندھ کابینہ نے اسکول اپ گریڈیشن پالیسی کی منظوری دے دی

         سندھ کابینہ نے اسکول اپ گریڈیشن پالیسی کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ نے اسکول اپ گریڈیشن پالیسی کی منظوری دے دی، صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق ہائی اسکول میں اپ گریڈیشن کے لیے 40 بچے اور 30 بچیاں زیر تعلیم ہونا ضروری ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے اسکول اپ گریڈیشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے،وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہاکہ پانچویں جماعت میں 20 لڑکے اور 15 لڑکیاں ہیں تو ایلیمنٹری اسکول بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہائی اسکول میں اپ گریڈیشن کے لیے 40 بچے اور 30 بچیاں ضروری ہیں، پانچویں جماعت میں 50 بچے اور 30 بچیاں ہیں تو ایلیمنٹری اسکول ڈکلیئر کیا جائے۔کابینہ اجلاس میں 200 ایکڑ اراضی پاکستان نیوی کو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے دینے پر بھی غور کیا گیا، وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل بھی شامل ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -